۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا غلام پنجتن مبارک پوری

حوزہ/ وسیم رضوی کا حالیہ شیطانی بیان واضح کرتا ہے کہ اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ فرقہ واریت پھیلانے کیلئے بشریت دشمن کا  آلہ کار ہے جسکو اسلام مخالف طاقتیں اپنے شیطانی مقاصد کیلئے استعمال کر رہی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا غلام پنجتن مبارک پوری، صدر والقلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ مبارک پور، آعظم گڑھ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ قرآن مجید آسمانی اور الہٰی کلام ہے، جس کا حرف حرف اور آیت آیت معجزہ ہے۔ اس میں کسی بھی قسم کی ترمیم نہ کی گئی ہے نہ کی جاسکتی ہے۔ اس کتاب ہدایت کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے لی ہے۔ یہ ہر مسلمان کا مستحکم قرآنی عقیدہ ہے۔ اگر کوئی مسلمان تحریف قرآن کا قائل ہو تو گویا اس نے ضروریات دین میں سے ایک مسلمہ حقیقت کا انکار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وسیم رضوی کا حالیہ شیطانی بیان واضح کرتا ہے کہ اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ فرقہ واریت پھیلانے کیلئے بشریت دشمن کا  آلہ کار ہے جسکو اسلام مخالف طاقتیں اپنے شیطانی مقاصد کیلئے استعمال کر رہی ہیں۔

لہٰذا میں گستاخ قرآن و اسلام وسیم رضوی اور اسکے ہم فکر افراد کی سخت مذمت کرتا ہوں اور حکومت ہند سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ملک کے امن کو بگاڑنے اور مسلمانوں اور ملک کے تمام انصاف پسند لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے جرم میں وسیم رضوی اور اس جیسے تمام عناصر پر سخت اور بر وقت کارروائی کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .